شام کی حکومتی افواج کی جانب سے ملک کے شمالی شہر حلب پر حملوں کے بعد وہاں
سے نقل مکانی کر کے ترکی کا رخ کرنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں لاکھوں میں ہو سکتی ہے۔ترک حکام
عمر جمشید منگل 9 فروری 2016 11:03
انقرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 فروری۔2015ء) ترکی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام کی حکومتی افواج کی جانب سے ملک کے شمالی شہر حلب پر حملوں کے بعد وہاں سے نقل مکانی کر کے ترکی کا رخ کرنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں لاکھوں میں ہو سکتی ہے۔ترک نائب وزیرِ اعظم نعمان کرتلمس کا کہنا ہے کہ اس وقت ترکی اور شام کی سرحد کے ساتھ قائم کیے گئے نئے کیمپوں میں 77 ہزار افراد پناہ گزین ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ حالات بدتر ہوئے تو یہ تعداد چھ لاکھ تک پہنچ سکتی ہے تاہم انھوں نے واضح کیا کہ ان کا ملک ان پناہ گزینوں کی شامی سرحد کے اندر ہی امداد کرتا رہے گا۔ترکی کے امدادی کارکنوں نے شامی علاقے میں ان ہزاروں نئے پناہ گزینوں کے لیے کیمپ قائم کر دیے ہیں جنھیں ترک حکومت نے سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔(جاری ہے)
نعمان کرتلمس کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح پہلے سے موجود پناہ گزینوں اور نئے پناہ گزینوں کی بڑی تعداد میں ممکنہ آمد، دونوں سے نمٹنا ہے۔
ہمارا بنیادی مقصد ہے کہ انھیں ترک سرزمین سے باہر رکھا جائے اور سرحد پار علاقے میں سہولیات دی جائیں۔انھوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں نے اس سلسلے میں بہت ساتھ دیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں جب کہ ہم ان پناہ گزینوں کی مہمان داری شامی سرحد کے اندر ہی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ترک ہلالِ احمر کے نائب صدر کریم کینیک نے کہا ہے کہ شامی علاقے میں پناہ گزینوں کے لیے جو کیمپ قائم کیے گئے ہیں وہ کسی بھی لحاظ سے ترک علاقے میں قائم کیمپوں سے کم نہیں۔خیال رہے کہ شام میں جاری پانچ سالہ خانہ جنگی کے نتیجے میں ترکی میں پہلے سے ہی 25 لاکھ پناہ گزین موجود ہیں۔بہت سے شامی باشندے پناہ کی تلاش میں سمندر کے راستے ترکی سے یورپی ممالک بھی گئے ہیں اور وہ ان دس لاکھ تارکین وطن اور پناہ گزینوں کا بڑا حصہ ہیں جو گذشتہ سال غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
-
پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن کا حلف اٹھالیا
-
غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
-
طلب میں کمی، ایسٹرا زینیکا نے کووڈ ویکسین مارکیٹ سے واپس لینا شروع کردیا
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.