پی ایچ ایف کا ملکی تاریخ میں پہلی بار پروفیشنل ڈومیسٹک ہاکی لیگ کرانے کا اعلان
منگل 9 فروری 2016 12:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری شہبازاحمد نے رواں سال نومبر میں ملکی تاریخ کی پہلی پروفیشنل ڈومیسٹک ہاکی لیگ منعقد کرانے کا اعلان کردیا جس میں بھارت سمیت دنیا کے بہترین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ شہباز احمد نے کہا کہ"ملک کی پہلی پروفیشنل ڈومیسٹک ہاکی لیگ کے انعقاد کے لیے کام کا آغاز ہو گیا ہے اور امید ہے کہ اس مہینے کے آخر یا مارچ کے اوائل میں اس کو حتمی شکل دی جائے گی لیگ کے انعقاد سے پاکستان ہاکی کا سنہرا ماضی واپس آسکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لیگ ہاکی کی عظمت کو واپس دلانے میں سنگ میل ثابت ہوگی اور عالمی طور پر ہماری حکمرانی کو دوبارہ دلانے میں مددگار ثابت ہو گی۔سابق اولمپیئن کا کہنا تھا کہ ہمیں دوبارہ تعمیر شروع کرنا ہوگی اور یہ ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے کچھ بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ ایک سرگرم لیگ کا پلیٹ فارم مہیا کر کے کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
لیگ کی انعامی رقم سمیت دیگر تفصیلات سے آگاہ کئے بغیر شہباز کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہترین ہاکی کھلاڑیوں کو لیگ میں خوش آمدید کہا جائے گا تاہم وہ لیگ کے پہلے سیزن میں یورپی ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے زیادہ پرامید نظر نہیں آئے۔
سیکرٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ ہم ہر ملک کے بہترین کھلاڑیوں کو مدعو کریں گے لیکن میں نہیں سمجھتا کہ افتتاحی سیزن میں کوئی یورپی کھلاڑی شرکت کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے چار یا پانچ کھلاڑیوں کو لیگ کے لیے دعوت دی جائے گی۔"مجھے پورا اعتماد ہے کہ ابتدائی طورپر ہندوستانی کھلاڑیوں سمیت ملائیشیا، کوریا اور دیگر ایشیائی ممالک کے کھلاڑی لیگ میں شرکت کریں گے۔شہباز نے واضح کیا کہ وہ اور پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر خالد کھوکھر جنوبی ایشائی گیمز کے کسی میچ کو دیکھنے بھارت نہیں جائیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ بھارت ہاکی کے حکام کے ساتھ بہترین تعلقات ہونے چاہئیں لیکن حال ہی میں ہوئے کچھ واقعات کو ذہن میں رکھنا چاہیے، میں نہیں سمجھتا کہ یہ ان سے ملنے کا مناسب وقت ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، زمان خان اور اسامہ میر ڈراپ
-
مجوزہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے شیڈول میں بھارت کے میچز، فائنل لاہور میں رکھنے کی تجویز
-
حارث رؤف ، کامران اکمل کے ٹی20 ورلڈکپ سکواڈ سے باہر
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.