یکم جولائی 2015ء سے نفاذ ،حکومت کو اراکین اسمبلی کی تنخواہوں ، مراعات کے بقایا جات کی مد میں تقریباً10کروڑ برداشت کرنا ہونگے
ارکان صوبائی اسمبلی کی تنخواہیں اورمراعات ڈبل ،ہر رکن اسمبلی کوتنخواہ اور مراعات کی مدمیں42ہزار کی بجائے تقریباً 83ہزار ماہانہ ملیں گے
جمعہ 12 فروری 2016 17:07
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) پنجاب اسمبلی سے منظور ہونیوالے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کے بل کا اطلاق یکم جولائی 2015ء سے ہوگا جس کے تحت حکومت کو سات ماہ کے بقایا جات کی مد میں تقریباً10کروڑ روپے برداشت کرنا ہونگے ۔پنجاب اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کئے جانے والے مسودہ قانون ( ترمیم ) قوانین عوامی نمائندگان پنجاب 2016ء کے مطابق ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ آئندہ سے سرکاری ملازمین کے اضافے کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ۔
اعلی ترین گریڈ کے سول ملازمین کو دیا جانے والا کوئی ایڈہاک ریلیف یا سپیشل الاؤنس شامل ہوگا جس میں سول ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں ہونے والا اضافہ بھی شمار ہوگا اراکین اسمبلی کو ملے گا۔بل کے مطابق ارکان صوبائی اسمبلی کی تنخواہیں اورمراعات ڈبل کردی گئی ہیں اور ہر رکن اسمبلی کی تنخواہ اور مراعات 42ہزار سے بڑھ کرتقریباً 83ہزار روپے ماہانہ ہوگئی ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.