غیر ممنوعہ دوائی استعمال کرنے پر چین کی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پر 7ماہ کی پابندی
وایو نے بی ڈبلیو ایف ڈوپنگ کی سماعت کرنے والے پینل کے روبرو پیش ہونے کے دوران تسلیم کیا کہ اس کے نمونے میں سبوٹرا مائن موجود تھا ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی سماعت کرنے والے پینل نے نمونے کے ناگوار تجزیاتی نتیجے کی بنیاد پر یہ پابندی عائد کی ہے، بی ڈبلیو ایف
جمعہ 12 فروری 2016 19:27
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) چین کی بیڈمنٹن کی خاتون کھلاڑی وایوڑیاوٴ ہانگ پر گذشتہ سال گوانگ یو یونی ورسیائیڈ میں اینٹی ڈوپنگ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 7ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔۔ بی ڈبلیو ایف نے کہا کہ اس کے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی سماعت کرنے والے پینل نے گوانگ یو جنوبی کوریا میں 28ویں سمر یونیورسیائیڈ کے دوران 12جولائی 2015کو اس کے لیے جانے والے نمونے کے ناگوار تجزیاتی نتیجے کی بنیاد پر یہ پابندی عائد کی ہے ،وایو کے نمونے میں سبوٹرامائن پایا گیا جو ایک مخصوص مواد ہے جسے ”مقابلے میں “ استعمال کرنے کی ممانعت ہے۔
بی ڈبلیو ایف کے مطابق اس کا ذریعہ اس خوراک میں شامل تھا جو وایو استعمال کرتی رہی ہے۔وایو نے 30جنوری 2016کو بی ڈبلیو ایف ڈوپنگ کی سماعت کرنے والے پینل کے روبرو پیش ہونے کے دوران تسلیم کیا کہ اس کے نمونے میں سبوٹرا مائن موجود تھا ، اس نے دعویٰ کیا کہ اس نے یہ غلطی سے استعمال کیا تھا ،ثبوت اور دلائل دیتے ہوئے پینل نے فیصلہ سنایا کہ وایو نے کھیلنے کے دوران پرفارمنس میں اضافہ کرنے یا دھوکہ دینے کے لیے گولی نہیں کھائی تھی اور یہ کہ سات ماہ کی پابندی” درست اور منصفانہ “ہے لہذا پینل نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ وایو کی پابندی اس تاریخ سے عائد کی جائے جب نمونہ حاصل کیا گیا تھا اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس کی پابندی جمعہ کو ختم ہو جائے گی اور وہ ہفتے سے اپنے بیڈمنٹن کیرئیر کا آغاز کر سکے گی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.