عدالت کا سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے لئے بنائی گئی تفتیشی ٹیم کی مکمل رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم
ہفتہ 13 فروری 2016 15:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 فروری۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاوٴن کے لئے بنائی گئی تفتیشی ٹیم کی مکمل رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔سانحہ بلدیہ ٹاوٴن فیکٹری حادثہ کیس کی سماعت ہفتہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی کی تفتیشی رپورٹ مکمل کر کے محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کر دی ہے، جیسے ہی محکمہ داخلہ کی رپورٹ ہمیں واپس ملے گی ہم عدالت میں پیش کر دیں گے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت کے موقع پر جے آئی ٹی کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔فیکٹری مالکان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کو دھمکیوں کا سامنا ہے اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، اس حوالے سے مالکان کی جانب سے عدالت میں ایک فیکس بھی پیش کیا جا چکا ہے لیکن عدالت نے اس فیکس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کہیں یہ تحریر نہیں کہ آپ کو دھمکیوں کا سامنا ہے تاہم عدالت نے فیکٹری مالکان کی حاضری سے مستثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.