ویسٹ انڈیز نے انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کا تاج اپنے سرسجا لیا

کالی آندھی نے بھارت کو5وکٹوں سے شکست دی ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسی کارٹی نے نصف سنچری سکور کی، دوسرے کامیاب کھلاڑی کیمو پاؤ نے 40شاندار رنز سکور بنائے

اتوار 14 فروری 2016 17:16

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء) ویسٹ انڈیز نے انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کا تاج اپنے سرسجا لیا ، بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں کالی آندھی نے بھارت کو5وکٹوں سے شکست دیدی ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسی کارٹی نے نصف سنچری سکور کی جبکہ دوسرے کامیاب کھلاڑی کیمو پاؤ نے 68گیندوں پر 40شاندار رنز سکور کئے ۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں کھیلے جانیوالے انڈر19 ورلڈ کپ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو فائنل میچ میں فتح کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم 80 کے سکور پر پولین لوٹ گئی ،ویسٹ کے کھلاڑی جی ڈی پوپ نے 13گیندوں پر صرف تین رنز بنائے اور وہ اویس خان کی گیند پر احمد کے ہاتھوں کیچ ٓؤٹ ہو گئے  ٹی اے املاچ نے 20گیندوں پر 15رنز بنائے جن میں دو چوکے بھی شامل تھے ، وہ احمد کی گیند پر لومرور کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، ایس او ہیٹ مائیر نے 53گیندیں کھیلیں اور ایک چوکے کی مدد سے 23رنز بنائے ، وہ ارمان جعفر کے ہاتھوں ڈاگار کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، ایس کے سپرنگر نے 9بالوں پر صرف تین رنز بنائے وہ ڈاگار کی گیند پر ارمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، جے یو گولائی نے بھی 9بالز کھیلیں اور صرف تین رنز بنائے وہ ڈاگار کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کی جانب سے بہترین سکور کرنیوالے کھلاڑی کیسی کارٹی رہے جنہوں نے نصف سنچری سکور کرتے ہوئے 125گیندوں پر 52رنز بنائے، ان کی اننگز میں دو چوکے بھی شامل تھے جبکہ کیمو پاؤ نے 67گیندوں پر 39رنز بنائے جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل ہے اور اس طرح ویسٹ انڈیز نے 49.3اوورز میں بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔بھارت کی طرح ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ پانچ کے سکور پر گری جب پوپ تین رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد املاچ 15، ہیٹمیئر 23، سپرنگر تین اور گولی تین رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔بھارت کی جانب سے ڈاگر نے تین جبکہ اویش خان اور خلیل احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 145 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی تھی۔بھارت کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی وکٹیں لگاتار گرتی رہیں یہاں تک کہ ایک موقع پر 50 رنز پر اس کی نصف ٹیم پویلین جا چکی تھی۔

ویسٹ انڈیز کے نوجوان کھلاڑی الزاری جوزف نے ابتدائی تینوں وکٹیں حاصل کیں جبکہ ریان جان تین، شامر، کیمو پال نے دو اور سپرنگر اور ہولڈر نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔بھارت کی جانب سے سرفراز خان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ویسٹ انڈین بولروں کو سامنا نہ کر سکا۔سرفراز خان نے 51 رنز کی اننگز کھیلی اور جان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٴٹ ہوئے۔

بھارتی اننگز میں دوسرے ٹاپ سکورر باتھم تھے جنھوں نے 21 رنز بنائے۔دیگر کھلاڑیوں میں پینٹ ایک، ایشان کشن چار، انمول پریت سنگھ تین، واشنگٹن سندر سات، ارمان جعفر پانچ، لمرور 19 اور ڈاگر آٹھ رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز نے میزبان بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ہرایا۔خیال رہے کہ 2014 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :