آم کے باغات سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقین بنائیں،محکمہ زراعت کی پنجاب کی باغبانوں کو سفارش

ہفتہ 20 فروری 2016 14:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 فروری۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب ریسرچ انفارمیشن یونٹ فیصل آباد کے ترجمان نے آم کے باغبانوں کو سفارش کی ہے کہ وہ آم کے باغات سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق دیگر فصلات کی طرح آم کے باغات میں بھی جڑی بوٹیوں کی وجہ سے پیداوار میں 30فیصد تک کمی کے علاوہ پھل کی کوالٹی بھی متاثر ہوتی ہے کیونکہ پودوں کی خوراک کا زیادہ حصہ جڑی بوٹیوں کی نذرہوجاتا ہے۔ جہاں جڑی بوٹیاں زیادہ ہوجائیں وہاں پر پانی اور خوراک کی کمی واقع ہوجاتی ہے اور بعض غیر ضروری پودے کھیت سے اصل پودوں سے زیادہ نائٹروجن ، فاسفورس اور پوٹاش حاصل کرلیتے ہیں جس سے پودوں کی صحت اور پیداوار پر برا اثر پڑتا ہے۔