سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن نے پی ایس 23 اور 76 میں ملی بھگت سے دھاندلی کا منصوبہ بنالیا ، اس کے باعث ہم انتخابات کے بائیکاٹ پر مجبور ہوئے ،آرمی چیف ملک میں بڑھتی کرپشن کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں، فوج کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں ہماری فتح یقینی ہے
سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنما لیاقت جتوئی کاانٹرویو
پیر 22 فروری 2016 19:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء ) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ ڈیمو کریٹک الائنس کے رہنما لیاقت جتوئی نے کہاہے کہ پی ایس 23 اور پی ایس 76 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سندھ نے دھاندلی کا منصوبہ بنالیاہے ،ہم اس کے باعث الیکشن کے بائیکاٹ پر مجبور ہوئے ہیں ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن ، مہنگائی اور کرپشن کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔
پیرکو اپنے ایک انٹرویو میں لیاقت جتوئی نے کہاکہ انہیں الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں۔ انہوں نے سندھ حکومت اورالیکشن کمیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پی ایس 23 اور پی ایس 76 میں ہونے والے انتخابات میں قبل ازالیکشن دھاندلی کا منصوبہ بنالیاگیا ہے اور اس میں الیکشن سندھ حکومت کے دھاندلی کے جرائم میں برابر کی شریک ہے ۔(جاری ہے)
ہم اس لئے دونوں صوبائی حلقوں پی ایس 23 اور پی ایس 76 میں ہونے والے انتخابات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ۔
لیاقت جتوئی نے ایک سوال کے جواب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ وہ ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن ، مہنگائی اور کرپشن کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ا نہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کی انتہاکردی گئی ہے۔ شرجیل انعام میمن ، مصطفی میمن اور اویس مظفر ٹپی کھرب پتی بن گئے ہیں یہ کیسی جمہوریت ہے اور کونسا انصاف ہے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیب کے اختیار ختم کئے جارہے ہیں جو عوام کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن کمیشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، الیکشن کمیشن وہی کچھ کرتی ہے جو سندھ حکومت چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک طریقے سے انتخابات کیوں نہیں ہوسکتے جبکہ دیگر شعبوں میں بائیومیٹرک کا نظام متعارف کرایا جاچکا ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ اگر فوج کو پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رکھ کر انتخابات کرائے جائیں تو ہماری کامیابی یقینی ہے ۔ہمیں عدالتی ڈی آر او ، آر او اور اے آر او قبول ہیں حکومت کے مقرر کردہ انتخابی عملے پر اعتماد نہیں ۔انہوں نے کہاکہ مخصوص پارٹی کو فری ہینڈ دیا جائے اور مخالف امیدوار کے ہاتھ باندھ دیے جائیں یہ عمل سلیکشن تو ہوسکتا ہے لیکن الیکشن نہیں ۔مزید اہم خبریں
-
’جنریٹیو اے آئی‘، جاپانی وزیر اعظم نے قواعد کے لیے فریم ورک متعارف کرا دیا
-
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا صحافیوں کے لیے سائبر قوانین سے آگاہی کے لیے سیمینار کا انعقاد
-
پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خریدی تو وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے
-
پی آئی اے دبئی سے سکردو کے لئے 3 مئی سے براہ راست پروازیں شروع کر رہا ہے، قونصل جنرل حسین محمد
-
کیا ہم نے سائفر گائیڈلائنز کا کتابچہ واپس کر دیا ہی یہ نہ ہو نا کہ پھر ہمارے خلاف بھی ایف آئی آر ہو جائے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس
-
متحدہ عرب امارات کا العین کے حکمران نمائندے شیخ تہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر سات روزہ سرکاری سوگ کا اعلان
-
الیکشن کمیشن عوام کی امانت میں خیانت کرنے پر مستعفی ہوجائے
-
توشہ خانہ کیس: عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
-
پاکستان کسی غیرملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کرے گا ،دفترخارجہ
-
کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں
-
پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی دعوے ہوامیں اڑدیئے
-
پی ٹی آئی نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.