چین اور یونان تعلیم کے شعبہ میں تعاون پر رضا مند ہو گئے

بدھ 24 فروری 2016 15:00

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 فروری۔2016ء) چین اور یونان کے درمیان تعلیم کے شعبے میں تعاون کرنے کے لئے کئی معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں ، اس سلسلے میں ایک بڑی تقریب یونان کے دارالحکومت میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

یہ تقریب چین یونان تعلقات کے چالیس سالہ دور میں سب سے بڑی تقریب تھی جس میں چینی یونیورسٹیوں کے تیس نمانئدوں نے ایک سمپوزیم میں حصہ لیا ،اس موقع پر ایتھنز کے صدر مائیکلس براٹا کوس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ تعلیمی معاہدے یونان اور چین کی تعلیمی براداری کے درمیان تعاون کے لئے مضبوط ستون ثابت ہوں گے اس سے عوام کے درمیان تبادلہ خیال اور مشترکہ تحقیق کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد ملے گی ۔

پروگرام کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان اساتذہ اور طالبعلموں کے وفود کے تبادلے ہوں گے ۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم میں کی گئی سرمایہ کاری مستقبل کے لئے سرمایہ کاری ہوتی ہے ۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی ۔

متعلقہ عنوان :