ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا زیر تعمیر پھلکوٹ دومیل پل کو مکمل کرنے کے لئے2کروڑ 20 لا کھ گرانٹ کی منظوری کا اعلان ،متعلقہ محکمے کو فوری طور پرکا م شروع کرنے کی ہدایت
بدھ 24 فروری 2016 20:25
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 فروری۔2016ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے زیر تعمیر پھلکوٹ دومیل پل کو مکمل کرنے کے لیے 2 کروڑ20 لا کھ روپے فنڈ کی منظوری دے دی ہے اور متعلقہ محکمے کو اس کام کوفوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ بدھ کو پھلکوٹ دومیل کے اپنے دورے کے دوران سوزوکی حادثے میں جاں بحق ہونے افراد کے لواحقین سے گفتگو کر رہے تھے ۔
ڈپٹی سپیکر نے حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے اس ناقابل تلا فی نقصان کو بر داشت کرنے کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے بتایا کہ انہوں نے زیر تعمیر پھلکوٹ دومیل پل کے لیے خصوصی طور پر وزیر اعظم سے ملا قات کر کے انہیں اس پل کی وجہ سے ہونے والے حادثات اور اہل علاقہ کو درپیش مشکلا ت سے آگاہ کیا اور اس کو مکمل کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری کا مطالبہ کیا جس پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے فوری طور پر مطلوبہ فنڈز کی فراہمی اور پاک پی ڈبلیو ڈی کو اس پر کام شروع اور اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.