جرمن طبی ماہرین نے ہوائی جہاز کے عملے کے اراکین کے جسموں میں ضرر رساں ٹاکسن نامی جراثیمی زہر کی شناخت کر لی
میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2016 12:36
لندن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25فروری۔2016ء) جرمن طبی ماہرین نے ہوائی جہاز کے عملے کے اراکین کے جسموں میں ضرر رساں ٹاکسن یا جراثیمی زہر کی شناخت کر لی ہے جس کے سبب یہ اراکین دوران پرواز شدید علیل ہوئے تھے۔جرمنی کے پیشہ ورانہ امراض کے ماہرین کی ایک ٹیم نے مسلسل تین سال تک پرواز سے کچھ دیر پہلے 140 سے زائد افراد کے جن میں زیادہ تر جہاز کے عملے کے اراکین تھے، خون اور پیشاب کے نمونے لیے اور ا ن کا ٹیسٹ کیا۔
یہ افراد طبیعت کی ناسازی اور بوجھل ہونے کی شکایت کر رہے تھے۔ اس ٹیم کا تعلق جرمنی کے شہر گوئٹنگن کی معروف یونیورسٹی سے ہے۔ محققین کی اس ٹیم نے اس ٹیسٹ سے یہ اندازہ لگایا کہ ان کے خون اور پیشاب میں فاسفورک ایسڈ کے علاوہ وولیٹائل آرگینک کمپاو نڈ VOC یا اس کے ضمنی مادے پائے گئے۔(جاری ہے)
یہ مواد عصبی، دل اور خون کی وریدوں سے متعلق نظام پر حملہ آور ہوتے ہیں اور سانس کی نالی میں جلن اور بے چینی کا سبب بنتے ہیں۔
جرمن ماہرین کا خیال ہے کہ جہاز کے اندر ٹاکسن یا جراثمی زہر بہت زیادہ درجہ حرارت میں پیٹرول اور جہاز کے انجن میں پائے جانے والے اینٹی فریز سے خارج ہوتا ہے۔ اینٹی فریز یا پانی کا نقطہ انجماد کم کرنے کے لیے جہاز کے انجن میں ڈالا جانے والا مائع جو ہوا خارج کرتا ہے ا سے ”بلیڈ ایئر“ کہا جاتا ہے یہ ٹربائن انجن سے کیبن کو ہوا فراہم کرتا ہے۔جرمنی میں 1950ءسے جہازوں میں ”فیوم ایونٹس“ کے بارے میں آ گہی کی کوشش کی جا رہی ہے۔ 2006ءسے 2013ءکے درمیان جرمنی کے فیڈرل بیورو آف ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن BFU نے 663 ایسے واقعات رجسٹر کیے اور ان پر مشتمل ایک تجزیاتی رپورٹ 2014ءمیں شائع ہوئی۔2010ءمیں جرمن ونگز کے ایک ایئر بس طیارے کے پائلٹ اور معاون پائلٹ کو کولون بون ایئرپورٹ پر جہاز اتارنے کے آخری لمحات میں اس لیے آکسیجن ماسک پہننا پڑا تھا کیونکہ انہیں جلنے کی تیز بو آنے لگی اور ا ن دونوں کی طبیعت بوجھل ہونے لگی اور انہیں متلی ہونے لگی۔ طیارے کو تاہم باحفاظت اتار لیا گیا۔جرمن طبی ماہرین اس مسئلے کو ”ایروٹاکسک سنڈروم“ قرار دے رہے ہیں جبکہ یہ علالت متنازعہ ہے۔ جرمنی کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین Verdi نے ایک ایسے میڈیکل سنٹر کے قیام کا مطالبہ کیا ہے جہاں جہاز کے کیبن یا جہاز میں پائی جانے والی آلودہ اور م±ضر صحت ہوا کے سبب بیمار ہونے والے مسافروں اور جہاز کے عملے کے اراکین کی بیماریوں کی تشخیص اور علاج کی سہولت مہیا ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.