امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان ،3 افراد ہلاک ، درخت گر گئے ، متعدد گھروں کو بھی نقصان

جمعرات 25 فروری 2016 14:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 فروری۔2016ء) امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، مکان گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاستیں شمالی کیرولائنا، ورجینیا کے شمالی علاقوں ، میری لینڈ، پینسلوینیا اور واشنگٹن میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور طوفانی ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔طوفان کے باعث بڑی تعداد میں درخت گر گئے اور متعدد گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ریاست ورجینیا میں ایک موبائل مکان تباہ ہونے سے 2 سالہ بچے سمیت 3 افراد ہلا ک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :