لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا ائیر بیس پر ممکنہ حملے کے الزام میں گرفتار افغانی ملزم کی سزاءکے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔
عمر جمشید جمعرات 25 فروری 2016 14:47
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ملزم کے وکیل حکم خان کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پولیس نے ہینڈ گرنیڈ رکھنے اور سرگودھا ائیر بیس پر حملے کے الزام میںاسے کسی قانونی جواز ،ٹھوس شواہد کے بغیر پکڑ کر مقدمہ درج کرا دیا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے بھی قانونی تقاضے پورے کئے بغیرملزم حکم خان کو پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنا رکھا ہے لہذا عدالت سزاءکو کالعدم قرار دے۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کو ہینڈ گرنیڈ سمیت اس وقت موقع پر گرفتار کیا گیا جب وہ سرگودھا ائیر بیس پر حملے کے لئے منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے ملزم کو قوانین کے تحت پانچ سال قید کی سزا کا حکم سنایا لہذا ملزم کی اپیل مسترد کی جائے۔جس پر عدالت نے سرگودھا ائیر بیس پر ممکنہ حملے کے الزام میں گرفتار افغانی ملزم کی سزاءکے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آزاد کشمیر بارے بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، وزیر خارجہ
-
گندم درآمدات کے معاملے پر چائے کی پیالی میں طوفان برپا کیا جا رہا ہے، انوار الحق کاکڑ
-
وفاقی کابینہ کا نگران حکومت کے دور میں گندم کی درآمد کا نوٹس‘وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو تحقیقات کی ہدایت
-
شیرافضل کی جگہ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے نامزد، تنازع شدت اختیارکرگیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ،پرویز الٰہی کا گھر سب جیل قرار، جیل سے منتقل کرنے کا حکم
-
دنیا کی طویل ترین باگیٹ: فرانسیسی نانبائیوں نے اٹلی کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ماں نے چھ سالہ بیٹے کو مگر مچھوں سے بھری نہر میں پھینک دیا، لاش برآمد
-
شیخ جعفرخان مندوخیل نے گورنر بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ہم پاکستان سے ریڈ ٹیپ کو ختم کر دیں گے، مصدق ملک
-
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع
-
جوہری سرگرمیوں پر تشویش، آئی اے ای اے کے سربراہ ایران میں
-
فیض آباد دھرنا فیصلے پر عملدرآمد کرلیا جاتا تو 9 مئی کے واقعات نہ ہوتے، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.