ملتان میں پتنگ فروشی،ون ویلنگ ولاؤڈسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر 21افراد گرفتار
ہفتہ 27 فروری 2016 18:18
ملتان۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 فروری۔2016ء ) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر پتنگ فروشوں،لاؤڈسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی،جوا ء اور ون ویلنگ کرنیوالے 21افراد کوگرفتار کرلیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق تھانہ حرم گیٹ نے ملزم عمران ، تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم صابر علی وملزم منظور، تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم عدیل،تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد قاسم جبکہ تھانہ کینٹ نے ملزم باسط علی کو گرفتار کرلیااوران سے سینکڑوں پتنگیں اور گوٹے برآمد کرلیے جبکہ لاؤڈسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر امام مساجد ذوالفقار اور عبدالخالق کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔
اسی طرح پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ملزمان اکمل اور ایاز سے آتش بازی کاسامان برآمد کر کے انہیں گرفتارکرلیا جبکہ ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس نے ون ویلرز کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد عمیر، علی رمضان، محمد سلیم، فواد خان، محمد علی، شان، محمد نوید اور عبدالمجید کوو ن ویلنگ اور تیزرفتاری سے گاڑی چلانے پر قابو کرلیا۔اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں جوئے کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے اور ریاض،شکیل،سہیل عبدالستار اور رشید کو گرفتار کر کے رقم برآمد کرلی ۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.