ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میزبان بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دے کر فتح کا مزہ چکھ لیا، بنگلہ دیش کی طرف سے جیت کیلئے دئیے گئے 148 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 20 ا وورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر124 رنز بنا پائی‘ بنگلہ دیش کے صابر رحمن کی جارحانہ بلے بازی 54 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے‘شکیب الحسن 32 اور محمود اللہ 23 رنز بنا کر نمایاں رہے،سری لنکا کی طرف سے چمیرا کی 3 وکٹیں ،148 رنز کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ‘ یکے بعد دیگرے پلیئرز آؤٹ ہو کر پویلین جاتے رہے‘ چندیمل 37‘ جے سوریا 26 رنز بنا کر نمایاں رہے‘ شاندار بلے بازی پر صابر الرحمن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا
اتوار 28 فروری 2016 23:32
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں میزبان بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دے کر فتح کا مزہ چکھ لیا‘ بنگلہ دیش کی طرف سے جیت کیلئے دئیے گئے 148 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ 20 ا وورز میں8وکٹوں کے نقصان پر124 رنز بنا پائی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے صابر رحمن کی جارحانہ بلے بازی 54 گیندوں پر 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے‘ سری لنکا کی طرف سے چمیرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
148 رنز کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی ‘ یکے بعد دیگرے پلیئرز آؤٹ ہو کر پویلین جاتے رہے۔ چندیمل 37‘ جے سوریا 26 رنز بنا کر نمایاں رہے‘ شاندار بلے بازی پر صابر الرحمن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اتوار کو میرپور ڈھاکا میں ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کیخلاف ٹاس بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰنے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
-
پی ایس ایل 9 : بورڈ بعض سٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
-
پی ایس ایل 10 کیلئے ونڈو تجویز کر دی گئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں 'دگنی' ہوگئیں
-
دو پاکستانی کھلاڑی آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے ٹریننگ سیشن سے محروم
-
آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات
-
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کورے اینڈرسن امریکی ٹیم میں شامل
-
ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.