چین کا مختلف مقدمات میں عدالتی جرمانہ عائد نہ کرنے والوں کو سزائیں دینے کا فیصلہ

پیر 29 فروری 2016 21:36

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 فروری۔2016ء/شنہوا) چین نے مختلف مقدمات میں عائد عدالتی جرمانہ ادا نہ کرنے والے لوگوں کو سزائیں دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

چین کی اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے پیر کو جاری کردہ ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ جان بوجھ کر عدالت کی جانب سے عائد کیا جانے والا جرمانہ ادا نہیں کرتے اور خود کو نادہندہ کے طور پر پیش کرتے ہیں انکی روزمرہ کی مصروفیات پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ایسے لوگوں کے ہوائی سفر، ٹرینوں میں بزنس کلاس میں سفرکرنے اور کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :