اداکارہ رائمہ خان نے گوشی خان کو بڑا ڈائریکٹر تسلیم کر لیا
جب بھی کبھی ڈائریکشن کا موقع ملے گا تو گوشی خان کی رہنمائی حاصل کروں گی‘ خصوصی گفتگو
منگل 1 مارچ 2016 11:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) اداکارہ رائمہ خان نے گوشی خان کو بڑا ڈائریکٹر تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوشی خان کے ساتھ کام کر کے اپنے کام میں مزید نکھار پیدا کرنے کا موقع میسر آیا ہے ۔
(جاری ہے)
اداکارہ رائمہ خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اداکار ، رائٹر و ڈائریکٹر گوشی خان کے ساتھ مسلسل پانچ ڈراموں میں کام کیا ہے اور اس دوران میں نے خاص طور پر یہ بات نوٹ کی ہے کہ گوشی خان اسٹیج ڈرامے کی ریہرسل کے دوران اداکاروں کو چھوٹی سے چھوٹی غلطی نوٹ کر کے خوداس کو پرفارم کرکے بتاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اور بھی اچھے ڈرامہ ڈائریکٹروں کے ساتھ کام کیا ہے مگر حقیقت میں جو چیزیں الحمراء میں ڈرامہ کرتے ہوئے ساتھی گوشی خان سے سیکھی ہیں مستقبل میں وہ میرے بہت کام آئیں گی ۔ زندگی میں جب بھی کبھی مجھے اسٹیج ڈرامے میں ڈائریکشن کا موقع ملے گا تو میں گوشی خان کی رہنمائی ضرور حاصل کروں گی ۔ رائمہ خان نے کہا کہ ان دنوں الحمراء ہال ll میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ” دو شوخیاں “ میں پرفارم کر رہی ہوں جس کے ڈائریکٹر بھی گوشی خان ہیں ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
گلوکارہ میگھا کا پنجابی ٹپوں پر مشتمل ویڈیو’’لال پٹولے‘‘ ریلیز
-
ایشویا رائے زخمی بازو کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
-
عالیہ بھٹ 100سال تک اداکاری کرنے کی خواہشمند
-
لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل قرار دیتے ہیں، کرن ملک
-
اداکارہ عائزہ خان کے میک اپ نہ کرنے کے دعوے پر مداح حیران
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
ہدائتکار نوید رضا نے ’’ٹائیگر بابا‘‘ کی تکمیل کے بعد،’’گاڈ فادر‘‘ کو ری شیڈول کردیا
-
لائبہ خان کا معصومانہ انداز مداحوں کی توجہ کا مرکز
-
شوہرنے پہلی ملاقات میں ہی مجھ سے شادی کا فیصلہ کرلیا تھا ، اشنا شاہ
-
سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ کی نمائش پربلال قریشی برہم
-
پشتو گلوکارہ گل پانڑہ کے گھر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار
-
بھارتی اداکارہ یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.