ڈرگ کورٹ لاہور نے کرائے کے لائسنسوں پر چلنے والے میڈیکل سٹورز بند کرنے کا حکم دیدیا
منگل 1 مارچ 2016 19:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم مارچ۔2016ء) ڈرگ کورٹ لاہور نے کرائے کے لائسنسوں پر چلنے والے میڈیکل سٹورز بند کرنے کا حکم دیدیا۔ڈرگ کورٹ لاہور کے جج نے کرائے کے لائسنسوں پر چلنے والے میڈیکل سٹورز بند کرنے کے لئے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
(جاری ہے)
گیارہ صفحات پر مشتمل عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی اجازت کے بغیر میڈیا پر حکیموں اور ادویات کے اشتہارات پر بھی پابندی عائد کی جائے۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فارماسسٹ اپنے لائسنسوں کو کرائے پر نہیں دے سکتے جبکہ میڈیکل سٹورپر لائسنس ہولڈر کی موجودگی لازمی ہونی چاہیے ۔ڈرگ کورٹ نے فارماسسٹ ہاشم رضا کیخلاف زیر سماعت مقدمہ پر تفصیلی فیصلہ سنایا ہے۔ڈرگ کورٹ نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف کارروائی کے لئے تمام متعلقہ حکام کو احکامات پر فوری عمل کرنے کے بھی احکامات صادر کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.