ہر شہری کو سول ڈیفنس کی تربیت وقت کا تقاضا ہے،ڈی سی اوگجرات
بدھ 2 مارچ 2016 11:16
لالہ موسےٰ۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ہر شہری کو سول ڈیفنس کی تربیت وقت کا تقاضا ہے، شہری دفاع میں رضا کاروں کی تعداد میں اضافہ کے لئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں،گجرات میں اس تعداد کو بڑھا کر 500تک لیجایا جائے گا۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ڈیفنس کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سیمنیار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق، ڈی او ایمرجنسی چوہدری محمد عزیز، چیف وارڈن سول ڈیفنس انصر گھمن، ایڈیشنل چیف وارڈن فرقان اے ایوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس سے قبل شرکاء نے ایلیمنٹری سکول کورٹ روڈ سے ضلع کونسل ہال تک آگاہی واک میں شرکت کی ، انہوں نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سول ڈیفنس کے حوالے سے معلومات درج تھیں۔ ڈی سی او نے ہنگامی حالات میں ریسکیو1122کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ اس ادارے کے قیام سے سول ڈیفنس کو سپورٹ ملی ہے۔ اس سے قبل ڈی او سول ڈیفنس محمد اشفاق، چیف وارڈن سول ڈیفنس انصر گھمن، ایڈیشنل چیف وارڈن فرقان اے ایوب نے بھی اظہار خیال کیا اور تنظیم شہری دفاع کی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.