بدلے کی آگ میں جلنے والے بھارتی ریسلر گریٹ کالی نے غیرملکی ریسلروں سے اپنی پٹائی کا بدلہ لے لیا
بدھ 2 مارچ 2016 12:19
نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) بدلے کی آگ میں جلنے والے بھارتی ریسلر گریٹ کھالی نے بالاخر غیرملکی ریسلروں سے اپنی پٹائی کا بدلہ لے لیا۔بھارت کے شہر دیہرادن میں 26 فروری کو ہونے والی ریسلنگ کے دوران 3 غیرملکی ریسلروں نے گریٹ کھالی کو کرسیوں سے مار مار کر لہو لہان کردیا تھا تاہم علاج کے بعد ایک مرتبہ پھر وہ رنگ میں اترے اور تینوں غیر ملکی ریسلروں سے نہ صرف اپنی پٹائی کا بدلہ لیا بلکہ ٹائٹل بھی اپنے نام کرلیا۔
43 سالہ گریٹ کھالی نے غیرملکی ریسلرز براڈی اسٹیل، مائیک ناکس اور اپولو لیون کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر رنگ میں اتریں گے اور ان پر کوئی رحم نہیں کریں گے جسے انہوں نے کر دکھایا اور تینوں ریسلروں کو مار مار کر لہو لہان کردیا۔(جاری ہے)
اس سے قبل 26 فروری کو ہونے والی فائٹ کے دوران غیرملکی ریسلروں نے گریٹ کھالی کو سر میں کرسیاں مار مار کر شدید زخمی کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ رنگ میں گرگے اور جب تماشائیوں نے انہیں بے بس پایا تو وہ بھی رنگ میں آگئے اور نہیں غیرملکی ریسلروں کے چنگل سے چھڑایاجس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا اور ڈاکٹروں نے انہیں ریسلنگ رنگ سے دور رہنے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ 26 فروری کو ہونے والی فائٹ کے دوران گریٹ کھالی کے سر میں 7 ٹانکے اور جسم پر شدید چوٹیں آئی تھیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.