فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ ریسکیو ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد
تجربہ کار اساتذہ نے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، ڈیڈ باڈی مینجمنٹ پر تکنیکی لیکچرز دیئے ،آگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا
بدھ 2 مارچ 2016 17:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام بیگم کوٹ چوک میں ایک روزہ ریسکیو ٹرینگ ورکشاپ کا انعقادکیا گیا ۔ صفہ اکیڈمی مریدکے کے تجربہ کار اساتذہ نے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، ڈیڈ باڈی مینجمنٹ پر تکنیکی لیکچرز دیئے اور آگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا ۔ اس ایک روزہ ریسکیو ٹرینگ ورکشاپ میں سو سے زائد افراد نے شرکت کی جنہیں بعد ازں ہینڈ ٹو ہینڈ پریکٹس بھی کروائی گئی۔
ریسکیو ٹرینگ ورکشاپ کی نگرانی مسئول بیگم کوٹ سید زاہد محمود نے کی ۔ اس موقع پر سید زاہد محمود نے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن گزشتہ ایک ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو شہری دفاع کی تربیت دے چکی ہے۔سانحات میں تجربہ کار رضاکار ہی بہتر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔(جاری ہے)
آفات و سانحات میں نقصانات پر قابو پانے کے لیے رضاکاروں کی اچھی تربیت ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کی خدمت کو سنت نبوی کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کا شعار اور عبادت سمجھتے ہیں۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن رضاکاروں کی تربیت کے ذریعے فلاحی معاشرے کا قیام چاہتی ہے۔کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی خدمت اور دعوت کے ذریعے ممکن ہے۔زاہد محمود نے کہا کہ تربیت یافتہ رضاکار انسانیت کے محافظ ہیں۔ انسانی خدمت کی تعلیم سب سے زیادہ اسلام دیتا ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن امدادی سرگرمیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کے لیے ریسکیو کورسز لاہور شہر میں تحصیل کی سطح پر منعقدکر رہی ہے۔ ہماری اولین ترجیح انسانیت کی فلاح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہنگامی صورت حال اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ رضاکاروں کی فراہمی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا اعزاز ہے۔ رضاکاروں کی پیشہ وارانہ انداز سے تربیت ریسکیو آپریشن میں مزید بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.