ثقافت سے انحراف شناخت کھونے کے مترادف ہے، قدرت اﷲ مینگل
قوم اپنے آباؤاجداد کی ہزاروں سال پرانی رسم و رواج کو زندہ رکھنے میں کردار ادا کرے، جن اقوام نے اپنے کلچر ، زبان کو پس پشت ڈالا آج ان کا نام و نشان تک نہیں، تقریب سے خطاب
بدھ 2 مارچ 2016 18:12
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء )ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوا کرتی ہے، ثقافت سے انحراف اپنی قومی شناخت کو کھونے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار بی این پی مینگل سرکی کلاں یونٹ کے سیکرٹری قدرت اﷲ مینگل اور دیگر نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بلوچ ثقافت، بلوچ قوم کی روایات کا خوبصورت اظہار ہے، سر پربلوچی زبان میں پاغ کہلانے والی شاہانہ پگڑی ، پیروں میں ہاتھ سے بنی چپل سواس اور لباس پر خوبصورتی سے کی گئی کڑہائی دوچ بلوچ ثقافت کے حسین نشان ہیں۔
شاہانہ پگڑی، سفید لباس روایتی چپل،خواتین کا رنگ برنگ منفرد لباس اور نوجوان ، بچوں کا ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص بلوچ کلچرکو نہ صرف حسین بناتے ہیں بلکہ ان کو دوسروں سے مختلف بھی کرتے ہیں۔(جاری ہے)
یہ دن منانے کا مقصد بلوچ ثقافت کو اجاگر کرنا ہے اپنی ثقافت و روایات سے محبت کرنے والے ا س سلسلے میں بہت سی تقریبات کا اہتمام کرتے ہیں۔ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم بلوچ ثقافتی دن کو یادگار کے طور پر منا کر اپنے آباؤاجداد اور بزرگوں کے ہزاروں سال پرانی رسم ورواج کو زندہ رکھے، بلوچ قوم کی زبان ،کلچر، تاریخ اور ثقافت بہت پرانی ہے، اس دن کو مناکر اپنے رسم ورواج کو زندہ رکھیں انہوں نے کہا کہ جن اقوام نے اپنی کلچر اور زبان کو زندہ نہیں رکھا آج اس قوم اور زبان کا کوئی نام ونشان نہیں۔مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.