لکی مروت میں ممتاز قادری کی غائبانہ نماز جنازہ
ذیشان حیدر بدھ 2 مارچ 2016 18:50
لکی مروت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 02 مارچ۔2015ء)جماعت اسلامی ضلع لکی مروت کے زیر اہتمام ممتاز قادری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور احتجاجی ریلی نکالی گئی ،کرپشن فری پاکستان کے لیے ممبر شپ مہم کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا۔نماز جنازہ قلعہ گراؤنڈ سرائے نورنگ میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی،جنازہ کے بعد ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی امیر مفتی عرفان اﷲ،سیکرٹری جنرل سبزعلی خان نوید،نائب امراء عزیزاﷲ خان،ملک میر شاہ اور جے آئی یوتھ کے رہنما طارق جان خان نے کی۔
ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے،اس موقع پر مرکزی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔(جاری ہے)
مین اڈہ نورنگ پہنچ کر ریلی کے شرکاء نے جلسہ کی شکل اختیا ر کر لی جس سے مفتی عرفان اﷲ، سبزعلی خان نوید،عزیزاﷲ خان،ملک میر شاہ اور طارق جان خان نے خطاب کیا۔مقرین نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم نے اپنی حکومت کے خاتمے پر دستخط کر دیے ہیں اور ان کے دن گنے جا چکے ہیں،ممتاز قادری نے عشق مصطفی ؐ کی جو شمع روشن کی ہے وہ قیامت تک نور پھیلاتی رہے گی،قوم ناموس رسالت کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر آزاد ہوا ہے لیکن یہاں پر اب تک امریکہ اور برطانیہ کے غلام حکومت کر رہے ہیں ،اسی لیے ملک مسائل کا شکار ہے جماعت اسلامی نے قوم کو اسلامی پاکستان ،خوشحال پاکستان کا نعرہ دیا ہے اور یہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آج سے کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز کر رہی ہے،کرپشن نے قوم کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے،ملک کے تمام وسائل کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں،ملک میں کرپٹ لوگ ہی سب سے بڑے دہشت گرد ہیں،لیکن اب ہم ان کو بھاگنے نہیں دیں گے اور ان کا کڑا احتساب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عوام خصوصاً نوجوانوں کو منظم کیا جا رہا ہے اور جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم سے ممبر شپ مہم چلائی جا رہی ہے،نوجوان ممبر شپ کے لیے اپنا نام،قومی شناختی کارڈ نمبر،یونین کونسل اور ضلع کا نام 9291 پر ایس ایم ایس کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.