خوشی کے لمحات سے دل کو نقصان پہنچتا ہے ‘ نئی تحقیق
جمعرات 3 مارچ 2016 13:36
جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) سوئٹزرلینڈ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اعصابی تناوٴ کی وجہ سے پیدا ہونے والے سینے کے درد اور سانس پھولنے جیسی علامات خوشی کے لمحات، غصے کی کیفیت اور صدمے اور خوف کی صورت میں بھی رونما ہوسکتی ہیں۔ٹاکوٹسوبو کارڈیومیو پیتھی نامی سینڈروم پر کی جانے والی تحقیق میں شامل 1750 مریضوں میں سے تین چوتھائی کے دل کے بائیں حصے کی شکل میں تبدیلی کی وجہ ذہنی دباوٴ ہی تھا جو مریض کی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
یورپین ہارٹ جنرل میں چھپنے والی یہ تحقیق یونیورسٹی ہاسپٹل زیورخ میں کی گئی جس کے مطابق مریضوں میں خوشی کی وجہ سے مندرجہ بالا کیفیات کے پیدا ہونے کا تناسب 20 میں سے ایک تھا تاہم یہ کیفیت وقتی تھی اور زیادہ تر مریض کچھ ہی دیر بعد بہتر ہوگئے۔(جاری ہے)
تحقیق میں خوشی کی وجہ سے پیدا ہونے والی دل کی تکالیف کی جو وجوہات بیان کی گئی ہیں ‘ ان میں سالگرہ کی تقریب، بیٹے کی شادی ‘کسی دوست سے 50 سال بعد ملنا، دادا، دادی، نانا یا نانی بننا، پسندیدہ رگبی ٹیم کا جیتنا، جوئے میں شرط جیتنا، اور سی ٹی سکین میں کسی بیماری سے کلیئر آنا شامل ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ خواتین مریضوں کی زیادہ تر تعداد مینو پاز کے عمل سے گزر چکی تھی۔تحقیق میں شامل ڈاکٹر جیلینا غادری کے مطابق ہم نے اس تحقیق میں یہ بات بتادی ہے کہ ٹاکوٹسوبو سینڈروم کی وجوہات ایک نہیں بلکہ مختلف ہوسکتی ہیں۔اب ضروری نہیں کہ ٹاکوٹسوبو سینڈروم کا مریض ایک دکھی دل ہو، بلکہ اس مرض کی علامات مثبت اور خوشی کے جذبات میں بھی ظاہر ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ممکن ہے کہ خوشی اور غم دونوں موقعوں پر پیدا ہونے والے جذبات ایک ہی کیفیت کو جنم دیتے ہیں جس کی وجہ سے مریض کی یہ حالت ہوجاتی ہے۔برٹش ہارٹ فاوٴنڈیشن کے میڈیکل ڈائریکٹر پرفیسر پیٹر ویسبرگ کے مطابق ٹاکوٹسوبو سینڈروم لوگوں میں شازو نادر ہی پایا جاتا ہے۔تحقیق کا کہنا ہے کہ ایسے بہت کم کیسز ہیں جن میں خوشی کی وجہ سے دل کی تکلیف کی علامات پیدا ہوتی ہیں اور یہ جاننے کیلئے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ کچھ کمزور لوگ جذباتی لمحات میں بھی وقتی طور پر دل کی تکلیف میں کیوں مبتلا ہوجاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.