لاہور ،ساگا کپ 2016ء ،ٹاؤن شپ وائٹس اور کرکٹ سنٹر کے درمیان ون ڈے میچ
کرکٹ سنٹر کی ٹیم نے ٹاؤن شپ وائٹس کو 185 رنز سے شکست دیدی
جمعرات 3 مارچ 2016 22:18
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) ساگا کپ 2016ء کے سلسلے میں کرکٹ سنٹر گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن میں ٹاؤن شپ وائٹس اور کرکٹ سنٹر کے درمیان لیگ ون ڈے میچ کھیلا گیا۔کرکٹ سنٹر کی ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ٹاؤن شپ وائٹس کو 185 رنز سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹ سنٹر کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم مقررہ چالیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنا سکی۔
کرکٹ سنٹر کی اننگز کی خاص بات بلے باز اخلاق بٹ کی شاندار اننگز تھی۔ اخلاق بٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 156 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ اس کے علاوہ شجاع حیدر 32 اور عدنان اکمل 27 رنز بنا کر نمایاں ہے۔ ٹاؤن شپ وائٹس کی باؤلنگ میں ندیم شہباز نے 45 رنز دے کر دو جبکہ محمد شریف نے 39 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔(جاری ہے)
269 کا تعاقب کرتے ہوئے ٹاؤن شپ وائٹس کی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 24.2 اوورز میں 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
حمزہ اکرم 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کرکٹ سنٹر کی طرف سے عدنان رسول، منظور خان اور کامران اکمل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔شاندار بیٹنگ کرنے پر اخلاق بٹ کو مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ کلب کرکٹ کو پرموٹ کرکے ہی اچھے کرکٹر سامنے آئیں گے۔ ساگا سپورٹس کی اچھی کاوش ہے کہ لاہور شہر میں کلبوں کا ون ڈے ایونٹ منعقد کروایا۔ کلب کرکٹ اصل میں کرکٹرز کی نرسری ہے۔ میں جب بھی لاہور میں ہوتا ہوں اپنے کلب کے تمام میچز کھیلتا ہوں کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ کلب کرکٹ ہی میری اصل کرکٹ ہے۔ یہاں سے پرفارم کرکے پاکستان سے کھیلتا ہوں۔امید ہے کہ میری محنت رنگ لائے گی اور میں پھر ٹیم میں کھیلوں گامزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.