لاہور ہائیکورٹ ،وزیر اعلیٰ کے بیرون ممالک دوروں کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار
جمعہ 4 مارچ 2016 12:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی وزیر اعلی شہباز شریف کے بیرونی دوروں کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیدی۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے میاں محمود الرشید کی متفرق درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے یہ اعتراض اٹھایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بلاجواز غیر ملکی دورے کئے ہیں ، درخواست گزار کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ان بیرونی دوروں سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کے وکیل شیراز ذکاء ایڈووکیٹ نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ آئین کے تحت آڈیٹر جنرل بیلک اکاوٴنٹس کمیٹی میں بیرونی دوروں کی تفصیلات پیش کرنے کے پابند ہیں لیکن آڈیٹر جنرل نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے دوروں کی تفصیلات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کریں۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو تصدیق شدہ دستاویزات ساتھ لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.