بھارت میں سکیورٹی خدشات پر پاکستان کو کھیلنے نہیں جانا چاہیئے:وسیم اکرم
ذیشان مہتاب ہفتہ 5 مارچ 2016 13:26
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔5مارچ2016ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اگر بھارت میں سکیورٹی مسائل ہیں تو پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کھیلنے کے لیے بھارت بالکل نہیں جانا چاہیئے ۔
(جاری ہے)
بنگلہ دیش سے وطن واپسی پر ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگومیں قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ وقار یونس کی اس بات سے متفق ہیں کہ کوچ کو بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہونا چاہیئے تاہم کوچ کو بھی اس کے لیے ڈومیسٹک میچز پرنظر رکھنی چاہیئے ، اگر وہ پاکستان کے کوچ ہوتے تو پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز دیکھتے۔
شاہد آفرید ی کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہ 20سال سے ایسے ہی کھیل رہے ہیں ، ان پر اس وقت تنقید درست نہیں ہے،قومی ٹیم کے موجود ہ حالات کے تناظر میں آل راؤنڈر ورلڈ ٹی ٹونٹی میں کپتانی کی بہترین چوائس ہیں۔ سابق کپتان کا کہنا کہ اس وقت قومی پر تنقید کرنے والوں پر ہنسی آرہی ہے ، وہ پاکستان کے لیے ہروقت تیار ہیں اور جب ان سے اس بارے میں پوچھا جائے گا تو وہ ضرور بتائیں گے۔وسیم اکرم کاکہنا تھا کہ ورلڈ کپ ایک اہم ایونٹ ہے اس لیے ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ دینی چاہیئے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،11مئی کو مزید 8میچوں کا فیصلہ ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.