دفاعی چیمپین سری لنکا کو سب سے زیادہ تین بار ورلڈ ٹی 20 کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل
اتوار 6 مارچ 2016 13:56
اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، 2014 میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں ایڈیشن میں آئی لینڈرز نے بھارت کو شکست دے کر پہلی بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ورلڈ ٹی 20 کا پہلا ایڈیشن 2007 میں ہوا جس میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر افتتاحی ایونٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
2009 میں پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔(جاری ہے)
2010 میں کھیلے گئے تیسرے ٹورنامنٹ کے فائنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو زیر کیا، 2012 میں کالی آندھی نے فائنل میں جگہ بنائی اور سری لنکا کو ہرا کر چیمپئن کا تاج سجایا۔ 2014 میں سری لنکا نے تیسری بار فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دو بار فائنل ہارنے کے بعد آئی لینڈرز نے اس بار عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ سری لنکا کو سب سے زیادہ تین بار فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے، پاکستان اور بھارت نے دو، دو بار جبکہ انگلینڈ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے ایک ایک بار فائنل تک رسائی حاصل کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
-
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہوسکا
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.