عام آدمی پارٹی بھی انتہا پسندوں کے نرغے میں آگئی، پاک بھارت میچ کی مخالفت
ذیشان مہتاب اتوار 6 مارچ 2016 20:44
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مارچ2016ء ) پاک ،بھارت ورلڈ ٹی ٹونٹی میچ پر چھائے خدشات کے بادل مزید گہرے ہوگئے ، ہندوستان کے دارلحکومت نئی دہلی کی حکمران جماعت عام آدمی پارٹی بھی ہندو انتہاء پسندوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دھرم شالا میں شیڈول پاک بھارت مقابلے کی مخالفت کرنے لگی ۔
(جاری ہے)
ہماچل پردیش میں پارٹی کے کنوینیئر کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کو بلا کر تماشا کرنا چاہتے ہے ،وہ دھرم شالا سمیت ملک کی کسی ریاست میں میچ نہیں ہونے دیں گے ،بھارت کو صرف اپنے دوست ممالک کے ساتھ کرکٹ کھیلنی چاہیئے ، پاکستان کے ساتھ کھیلنا بھارتی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایک بھارتی انتہا ء پسند تنظیم پچ اکھاڑنے کی دھمکی بھی دے چکی ہے جب کہ ہماچل پردیش کے وزیر اعلی بھی پاک بھارت میچ کے خلاف بیانات داغ چکے ہیں ، اب اس میچ کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پاکستانی سکیورٹی ٹیم کے دورہ بھارت سے واپسی کے بعد بدھ کو ان کی رپورٹ پی سی بی کو ملنے کے بعد کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.