عوامی جمہوریہ چین کی کمیونسٹ پارٹی صوبہ سینگیانگ کے سیکرٹری کی سربراہی میں چائنا کمیٹی برائے خارجہ امور کا وفد گوادر پہنچ گیا
بدھ 9 مارچ 2016 22:38
کوئٹہ۔09 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) عوامی جمہوریہ چین کی کمیونسٹ پارٹی صوبہ سینگیانگ کے سیکرٹری (Wa Xian)کی سربراہی میں چائنا کمیٹی برائے خارجہ امور کا ایک آٹھ رکنی وفد خصوصی طیارے کے ذریعے گوادر کے دور ے پرپہنچ گیا ہے۔ وفد نے گوادر پورٹ اتھارٹی ، گوادر بندرگاہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے وفد کو ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ( بی پی اے ) منیر احمد جان او رضلعی کونسل کے چیئرمین بابو گلاب نے بریفنگ دی ۔
اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے وفد نے کہا ہے کہ چین گوادر کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بھرپور اقدامات کرر ہی ہے۔ جن میں صنعت ، تعلیم ، صحت اور سوشل سیکٹر کے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی ہمالیہ سے اونچی ، سمندر سے زیادہ گہری اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دورے کا مقصد چین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد جو کہ متوقع طور پر اپریل کے مہینے میں گوادر کا دورہ کرے گے تاکہ انتظامات کا جائزہ لینا اور پاک چین کے اشتراک سے گوادر میں ہونے والے منصوبوں کا معائنہ کرنا ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ منیر احمد جان نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ اور اقتصادی راہداری منصوبہ ترقی کی بلندیوں تک پہنچنے کا راستہ ہے۔ گوادر بندرگاہ کے فعال ہونے اور اقتصادی راہداری کی تعمیر سے گوادر سمیت پورے خطے میں اقتصادی انقلاب برپا ہوگا۔ دریں اثنا عوامی جمہوریہ چین کے وفد کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین بابو گلاب کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.