شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ‘ مشرقی ساحل سے داغے گئے میزائل500کلو میٹر تک فضا میں رہنے کے بعد پانی میں گر گئے۔جنوبی کوریا
میاں محمد ندیم جمعرات 10 مارچ 2016 11:34
پنگ یانگ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10مارچ۔2016ء) جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل سمندر میں فائر کیے ہیں‘ میزائل مشرقی ساحل سے داغے گئے جو تقریباً 500 سو کلو میٹر تک فضا میں رہنے کے بعد پانی میں گر گئے۔جنوبی کوریا کی فوج نے اس سے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں لیکن کہا ہے کہ دونوں میزائل صوبے ہوانگ ہائے سے فائر کیے گئے تھے اور وہ شمالی کوریا کی سمندری حدود میں ہی گرے۔
شمالی کوریا نے اس سے متعلق ابھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن جاپان نے بیجنگ میں اپنے سفارت خانے کے ذریعے میزائل فائر کرنے کے ان واقعات پر احتجاج کیا ہے۔گذشتہ روز شمالی کوریا نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ملک کے سائنسدان اتنے چھوٹے جوہری بم تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو بیلسٹک میزائل پر بھی نصب کیے جاسکتے ہیں۔(جاری ہے)
لیکن جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے اس کے خیال میں ابھی تک شمالی کوریا جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل نہیں کر سکا ہے۔
جوہری ہتھیاروں سے متعلق شمالی کوریا کے ان دعووں کو شبہے کی نظر سے دیکھا جاتا رہا ہے۔ ماہرین میں رواں سال جنوری میں ہائیڈروجن بموں کے لیے کیے جانے والے جوہری تجربے کے دعوے پر بھی شک و شبہات پائے جاتے ہیں۔شمالی کوریا کے اس دعوے کے جواب میں امریکہ نے اپنے رد عمل میں شمالی کوریا پر پھر تنقید کی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے متعلق کہا نوجوان آدمی کو اس طرح کی فالتو صلاحیتوں کے حصول کے بجائے شمالی کوریا کی عوام پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔حال ہی میں شمالی کوریا نے ایک جوہری تجربہ کیا تھا جس کے بعد اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے اتفاق رائے سے اس پر سخت نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ انھیں پابندیوں کے نفاذ کے خلاف شمالی کوریا مختلف صورتوں میں اپنا رد عمل ظاہر کرتا رہا ہے۔اسی کے رد عمل میں شمالی کوریا نے گذشتہ ہفتے بھی سمندر میں کچھ میزائل داغے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.