ہرنائی میں میٹرک کے امتحان جاری ،محکمہ تعلیم کی جانب سے نقل کے خاتمے کے لیے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر ہرنائی

جمعرات 10 مارچ 2016 13:29

ہرنائی۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مارچ۔2016ء) صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ہرنائی میں بھی میٹرک کے امتحان جاری ہیں محکمہ تعلیم کی جانب سے نقل کے خاتمے کے لیے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں،میٹرک کے امتحانات کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی فتح خان خجک،اسسٹنٹ کمشنر بادل دشتی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد رفیق ترین،ایڈیشنل ایجوکیشن آفیسر حاجی محمد خان ترین نے مختلف اوقاتوں میں امتحانی ہال کا معائنہ کیا اور نقل جیسے ناسور کے خلاف اقدامات کو سراہا جبکہ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین و پشتونخوا میپ کے رہنماء سید غفور شاہ نے بھی امتحانی کا ہال کا جائزہ لیا اور ممتحن امتحانات سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ا س دوران سپرنڈنٹ امتحانی ہال ثاقب انور،ڈپٹی سپرڈنڈنٹ عبدالجلیل کاکڑ،ایڈیشنل سپرنڈنٹ محمد اسلم نے صحافیوں کو بتایا کہ گورنمنٹ ہائی اسکول کے دو امتحانی ہال میں طلباء اور دوسرے ہال نما کمروں میں طالبات امتحان دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اس وقت چار سو سے زائد طلباء امتحان میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نقل معاشرے کے لئے ایک ناسور ہے جو ہمارے مستقبل کو تاریک بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہونے کے لئے نقل جیسے ناسور کا جڑ سے خاتمہ ضروری ہے اس سلسلے میں طلباء نے بتایا کہ پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی امتحانی ہال کو بند کر دیا جاتا ہے جبکہ باہر ایک درجن کے قریب پولیس اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں اس دوران ایس ایچ او انسپکٹر ملک شوکت عباس نے بتایا کہ کہ ضلعی پولیس آفیسر عبدالعلیم اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر اسکولوں ساتھ ساتھ امتحانی ہال میں وافر تعداد میں پولیس نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ والدین نے نقل کے خلاف حکومتی اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ نقل کے خلاف جہاد ضروری ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ابتدائی طور پر طلباء اور طالبات کو اس قابل بنایا جائے تاکہ نقل جیسی ناسور کی از خود حوصلہ شکنی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :