حکو مت جاپان اور یو این او ڈی سی کے منشیات کی روک تھام کے منصوبے پر دستخط
جمعرات 10 مارچ 2016 16:29
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء) یو این او ڈی سی کے پاکستان میں کنٹری آفس اور جاپانی سفارت خانے نے میریٹ ہوٹل میں یو این او ڈی سی کے ایک منصوبے پر دستخط کئے ہیں ۔ جو کہ منشیات کی غیر قانونی نقل و حرکت اور پاکستان میں بین الاقوامی منظم جرائم کے خلاف بارڈر کی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے متعلق ہے۔یہ منصوبہ یو این او ڈی سی کے پاکستان کے لئے کنٹری پروگرام (2016-2019)کے تحت نافذ العمل ہو گا۔
اور حکومتِ جاپان اس کے لئے مالی مدد فراہم کرے گی ۔اس منصوبے کے دوران جاپانی حکومت کی مجموعی فیا ضانہ مدد تقریبا 6.5ملین امریکی ڈالر ہوگی۔وفاقی وزارت ِداخلہ اور نار کاٹکس کنٹرول اور اقتصادی امور کے ڈویژن کے اعلیٰ سرکاری افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔(جاری ہے)
پاکستان میں یو این او ڈی سی کے کنٹری آفس کے نمائندے سیزر گیڈزنے افتتاحی کلمات میں یہ کہا کہ یہ منصوبہ جاپانی حکومت کی مدد سے تشکیل پائے گا جو منشیات کی غیر قانونی نقل و حرکت اور بین الاقوامی منظم جرائم کے خطرے سے پاک ایک محفوظ معاشرہ تخلیق کرے گا۔
اس لئے اینٹی نار کاٹکس فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو بہتر کیا جائے تاکہ بارڈر کے موثر انتظام کے ذریعے فضائی ، زمینی اور سمندری راستوں سے غیر قانونی منشیات کے ملک میں داخل ہونے اور باہر جانے کو موثر طریقے سے روکا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اے این ایف کو آپریشن کے ضروری آلات فراہم کئے جائیں۔ اور اس کی حکمتِ عملی بہتر بنائی جائے۔ اور اسپیشل ٹریننگ کے پروگرام منعقد کئے جائیں اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے والے دیگر اقدمات کئے جائیں۔نارکاٹکس کنٹرول ڈویژن (وزارتِ داخلہ اور نارٹکس کنٹرول )کے جائنٹ سیکرٹری محمد حفیظ نے یو این او ڈی سی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان میں صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے وسیع البنیاد اقدامات اٹھائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے سے پاکستان کی متعلقہ وزارتیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انسداد منشیات اور قانون نافذ کرنے والے حکام بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر فائدہ اٹھائیں گے۔جاپان کے ناظم الامور جونیا مسٹورا نے جاپانی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ منشیات کی غیر قانونی نقل و حرکت سمیت ہر قسم کے بین الا قوامی مجرموں کے گروہوں کا مقابلہ کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ جن کی غیر قانونی حرکات پاکستانی لوگوں کی اقتصادی بہتری اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان اور افغانستان کے درمیان بارڈر سیکیورٹی کے منصوبوں کو مدد فراہم کرتا ہے۔ جو پاکستان کے لئے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان اقوامِ متحدہ کے اداروں کو مالی مدد فراہم کرتا ہے جو فاٹا میں واپس جانے والے لوگوں اور فاٹا کے علاقے کی بحالی کے لئے حکومت پاکستان کی کو ششوں میں معاون ہوں تاکہ اس سرحدی علاقے میں امن اور استحکام کو فروغ دیا جائے۔ یو این او ڈی سی منشیات کی نقل و حرکت کے خلاف عالمی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے اور یہ منشیات اور بین الاقوامی منظم جرائم پر تمام بین الاقوامی کنونشنز کا واحد سر پرست ہے۔ پاکستان میں یو این او ڈی سی کا کنٹری آفس 35سال سے زائد عر صے سے کام کر رہاہے۔ اور حکومت پاکستان سے اس کا قریبی رابطہ ہے۔ بین الاقوامی منظم جرائم سے متعلق چیلنجز پر قابو پانے کے لئے حکومت کی کوششوں میں اس کی مدد کرنا اس کے فرائض میں شامل ہے ۔ اور اس طرح وہ اس ملک کو مستحکم اور ترقی یافتہ بنانے میں اس کی مدد کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.