شاہد آفریدی بھارتیوں کا رویہ بھول کر ان کی تعریفوں میں مصروف
ذیشان مہتاب اتوار 13 مارچ 2016 16:54
کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13مارچ2016ء ) سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کی جانب سے پاکستان کے سابق کرکٹر ز پر پیسوں کے لیے بھارت جاکر وہاں کے کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھنے کے الزامات کی گرد ابھی بیٹھی نہیں تھی اور اب قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے سامنے آنے والے ایک بیان نے شائقین کرکٹ حیرت میں ڈال دیا ہے ۔کولکتہ کے تاج بنگال ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں سیریز کھیلنے یا کھیلنے کا فیصلہ کھلاڑی نہیں بلکہ سیاست دان کرتے ہیں ،ہم بھارت میں ہمیشہ کرکٹ سے لطف اندوز ہوئے ہیں اور یہاں کے لوگوں کی جانب سے ہمیں اتنا پیار ملا ہے جتنا پاکستان میں بھی نہیں ملا ۔
آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے 20سالہ کرکٹ کیریئر میں کرکٹ کو لوگوں کو قریب لاتے دیکھا ہے ،کرکٹ اور سیاست دونوں ملکوں میں عوام کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ کرکٹ اور سیاست کو علیحدہ علیحدہ رکھنا چاہیئے ۔(جاری ہے)
یاد رہے کہ شاہد آفریدی اس سے قبل بھی ایسے بیانات دے چکے ہیں اور بھارت میں مسلم مخالف جذبات کے باوجود ٹی ٹونٹی کپتان کی جانب سے سامنے آنے والے اس بیان کے بعد ملکی شائقین کرکٹ یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا ”لالہ “ بھی توریٹائرمنٹ کے بعد بھارت میں کمنٹری کرنے کے لیے ”زمین “ تو ہموار نہیں کررہے کیوں کہ وہ کرکٹ چھوڑنے کے بعد کمنٹری بکس میں انٹری دینے کا عندیہ دے چکے ہیں ۔
یہاں یہ بات بتانا بھی ضروری ہے کہ آج سے 5سال قبل بھارت کیخلاف 2011ء ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہارنے کے بعد اس وقت کے کپتان شاہد آفریدی نے وطن واپسی پر کہا تھا کہ بھارتیوں کے دل بہت چھوٹے ہیں، انہیں پاکستانی عوام سے کچھ سیکھنا چاہیئے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.