کپتان کو سوچ کر بولنا چاہیئے کیوں کہ وہ ملک کی نمائندہ ہوتے ہیں:جاوید میانداد
ذیشان مہتاب پیر 14 مارچ 2016 13:35
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے متنازع بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کو بہت سوچ سمجھ کر بولنا چاہیئے کیوں کہ وہ ایک ملک کی نمائندگی کررہے ہوتے ہیں ۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ کپتان کو بہت جلدی جلدی بولنے کی بجائے سوچ سمجھ جوابات دینے چاہیئیں اور اپنا فوکس صرف کرکٹ پر رکھنا چاہیئے کیوں کہ آپ وہاں کوئی رشتہ داریاں نبھانے کے لیے نہیں گئے ہوتے ،اگر کوئی عزیز بھی آپ کی مخالف ٹیم میں موجود ہو تب بھی وہ اس وقت آپ کا حریف ہوتا ہے ، ہم نے آج تک کسی بھارتی کپتان کو پاکستانی لوگوں کے بارے میں ایسے خیالات کا اظہار کر تے نہیں سنا ہے ۔
میانداد نے آفریدی کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ٹیم کو کولکتہ پہنچے ایک دن نہیں ہوا تھا ،اتنی دیر میں انہو ں نے ایسا کیا کر دیا کہ آفریدی ان کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے۔(جاری ہے)
سابق کپتان نے آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان سے تو ایسے لگتا ہے کہ ہم نے انہیں یہاں پتھر مارے ہیں ، ٹیم میں کئی ایسے لڑکے ہیں جو پرفارمنس دیئے بغیر سکواڈ کا حصہ ہیں ،اگر وہ کرکٹ بورڈ میں ہوتے تو ان میں کئی کھلاڑی د و یا تین میچز میں پرفارمنس نہ دینے پر ٹیم میں نہ رہتے تاہم چونکہ بورڈ میں اوپر سے نیچے تک آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے اس لیے وہ بغیر پرفارم کیے کھیلے جارہے ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.