ہائیکورٹ میں بیوی سے بچوں کی بازیابی کیلئے آنے والے شوہر کی عدالت نے بیوی سے صلح کرا دی،نانا ،نانی منظر ایک بچہ چھین کر فرار
منگل 15 مارچ 2016 21:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ میں بیوی سے بچوں کی بازیابی کیلئے آنے والے شوہر کی عدالت نے بیوی سے صلح کرا دی،کمرہ عدالت کے باہر میاں بیوی کے درمیان عہدو پیمان دیکھ کر بچوں کے نانا ،نانی منظر برداشت نہ کر سکے اور ایک بچہ چھین کر فرار ہو گئے۔
(جاری ہے)
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کے روبرو خاتون رخسانہ پروین کے خاوند نے عدالت کو بتایا کہ اسکی بیوی لڑائی جھگڑے کے بعد دونوں بچوں کو لے کے میکے چلی گئی ہے لہٰذاعدالت بچوں کو بازیاب کرا کے اس کے حوالے کرئے۔
تھانہ جھنگ بازار فیصل آباد پولیس نے دونوں بچوں کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے میاں بیوی کو مصالحت کا ایک موقع فراہم کیا تو دونوں میاں بیوی نے عدالت میں صلح کر لی۔کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی خاتون روتے ہوئے اپنے سسر کے گلے لگ گئی اور اپنی غلطی کی معافی مانگتی دکھائی دی۔خاتون اور اس کا شوہر عدالتی فیصلے کے بعد عہدو پیمان میں مصروف تھے کہ بچوں کے نانا اورنانی اپنے ناسے سعید حسنین کوچھین کر فرار ہو گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.