کوہلی ‘دھونی کو پاکستان میں بہت عزت ملے گی ‘دونوں پاکستان کا دورہ کریں تو ٹریفک جام ہوجائیگی ‘وسیم اکرم
بدھ 16 مارچ 2016 12:19
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2016ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بھارت سپراسٹار ویرات کوہلی اور مہندراسنگھ دھونی کو پاکستان میں ان کے اپنے ملک کی طرح پیار اور عزت ملے گی ‘ ویرات کوہلی اور دھونی پاکستان کا دورہ کریں گے تو ٹریفک جام ہوگی۔
(جاری ہے)
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے پاکستان سے زیادہ بھارت میں پذیرائی ملنے کے بیان پر مداحوں اور کرکٹ کے مقامی حلقوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنا یا تھا ‘ میڈیا میں بھی ان پر تنقید کی گئی تھی ۔
وسیم اکرم کا اسپورٹس ٹو ڈے کو انٹرویو میں آفریدی کے بیان کے مقصد کو واضح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ویرات کوہلی اور دھونی پاکستان کا دورہ کریں گے تو ٹریفک جام ہوگی کیونکہ کرکٹ دونوں ملک میں پیارا کھیل ہے۔وسیم اکرم نے آفریدی پر زور دیا کہ وہ کرکٹ پر توجہ دے اور ان کے بیان پر ملک میں آنے والے ردعمل کو نظرانداز کریں۔شاہد آفریدی کو پاکستان میں جو ہورہا ہے اس کے بجائے کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے، اس وقت ان پر بہت زیادہ دباوٴ ہے اور میں ان کیلئے صرف نیک خواہشات کا اظہار کرسکتا ہوں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیارہے، احسن اقبال
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
-
یوراج سنگھ نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں میں شامل کرلیا
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.