ورلڈ ٹی ٹونٹی، پاکستان نے بنگال ٹائیگرزکے ارمان ٹھنڈے کردیئے
ذیشان مہتاب بدھ 16 مارچ 2016 18:12
کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے مین راؤنڈ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 55رنز سے شکست دے دی ۔ ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں جاری میچ میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 26رنز کا آغاز فراہم کیا ۔شرجیل خان18رنز بناکر پوویلین لوٹے۔محمد حفیظ نے احمد شہزاد کیساتھ ملکر دوسری وکٹ کے لیے 96رنز جوڑے ، شہزاد 52رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ احمد شہزاد بھی 64رنز بنا ک آؤٹ ہوئے ۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے بنگالی باؤلرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 19گیندو ں پر 49رنز بنا کر پاکستان کا سکور 201تک پہنچانے میں اہم کردا ر ادا کیا ۔ بنگلہ دیش کیلئے عرفات اور سنی نے 2،2جبکہ صابر نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا ۔ 202رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کا آغا ز اچھا نہ رہااور سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔(جاری ہے)
صابر رحمان نے تمیم اقبال کیساتھ ملکر دوسری وکٹ کیلئے 43رنز جوڑے ،صابر 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
تمیم اقبال بھی 24رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ محمود اللہ بھی 4رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ مشفیق الرحیم اور شکیب الحسن نے پانچویں وکٹ کے لیے 39رنز سکور کیے ، مشفیق 18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ محمد مٹھن بھی 2رن بنا سکے ۔شکیب الحسن کے 50 ناٹ آؤٹ رن بھی بنگلہ دیش کو بڑی شکست سے نہ بچا سکے ۔ پاکستان کی جانب سے عامر اور آفریدی نے 2،2جبکہ عرفان اور عماد نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.