میٹرک امتحانوں کے دوران کاپی کلچر کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا ، کوئی بھی استاد یا عملدار کاپی کروانے میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی کریں گے
ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد طاہر وٹو کا اجلاس سے خطاب
بدھ 16 مارچ 2016 21:55
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2016ء )ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد طاہر وٹو نے کہا کہ مئٹرک امتحانوں کے دوران کاپی کلچر کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا ، کوئی بھی استاد یا عملدار کاپی کروانے میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاؤنسل ھال میرپور ماتھیلو میں سکھر بورڈ کے امتحانوں کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں بورڈ آف انٹر میڈیئیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سکھر کے چیئرمین سید غلام مجتبیٰ شاہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالقدیر انصاری سمیت اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع کے ہیڈ ماسٹرز سے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مئٹرک کے امتحانوں کے دوران ضلع کے حساس امتحانی سنٹروں پر رینجرز و پولیس کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے تا کہ کاپی کلچر کو روکا جاسکے کیوں کہ کاپی کلچر معاشرے کے لیے ناسور بن گیا ہے جس کے باعث ہزاروں نوجوان متاثر ہو رہے ہیں اس لیے کاپی کلچر کے خلاف جنگ کرنی ہوگی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.