مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی اہم ترین نقدا ٓور فصل ہے،بروقت کاشت سے پیداوار میں اضافہ ممکن ہے، محکمہ زراعت
جمعرات 17 مارچ 2016 13:09
لاہور۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء ) کاشتکار مونگ پھلی کی بہتر اور معیاری پیداوار کیلئے کاشت 15اپر یل تک مکمل کریں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق مونگ پھلی کی کاشت مارچ کے آخری ہفتہ سے اپریل کے پہلے پندھواڑے تک مکمل کریں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مونگ پھلی کی بروقت کاشت کر کے پیداوار میں اضافہ کریں اور ملک کو خوردنی تیل میں خود کفیل بنائیں۔
انہوں نے کہاکہ مونگ پھلی بارانی علاقوں میں موسم خریف کی اہم ترین نقدا ٓور فصل ہے اور اس کے بیج میں 56 فیصد تک اعلیٰ معیار کا خوردنی تیل اور 30فیصد تک لحمیات پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کیلئے نہایت موزوں ہیں۔ باری 2000، بارڈ479، گولڈن اور باری2011 مونگ پھلی کی ترقی دادہ اقسام ہیں اس لیے کاشتکار ان اقسام کی کاشت کو ترجیح دیں۔(جاری ہے)
یہ اقسام مقامی موسمی حالات میں 25 من فی ایکڑ تک پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
مونگ پھلی کی کاشت بذریعہ پور یا ڈرل سے قطاروں میں کریں اور بیج کی گہرائی 5تا7سینٹی میٹر رکھیں جبکہ قطاروں کا درمیانی فاصلہ 45سینٹی میٹر اور پودوں کا 15تا20سینٹی میٹر رکھیں۔ ترجمان نے سفارش کی ہے کہ مونگ پھلی کی کاشت کے وقت شرح بیج 70کلو گرام پھلیاں یا 40کلو گرام گریاں فی ایکڑ (5کلو گرام گریاں فی کنال)استعمال کریں اور بیماریوں کے تدارک کے لیے بیج کو کاشت سے پہلے سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ مونگ پھلی کا زیر کاشت کل رقبہ کا 92 فیصد پنجاب، 7 فیصد صوبہ سرحد اور ایک فیصد صوبہ سندھ میں کاشت ہوتا ہے۔ پنجاب میں زیر کاشت رقبہ کا 87 فیصد راولپنڈی ڈویژن میں ہے جو کہ چکوال، اٹک، جہلم اور راولپنڈی کے اضلاع پر مشتمل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
رائس ایکسپورٹرز کا کم از کم ایکسپورٹ پرائس 900 ڈالر فی میٹرک ٹن مقرر کرنے کا مطالبہ
-
حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے ، ایازمیمن
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,500 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کا روباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان برقرار،انڈیکس نے 82 ہزار پوائنٹس کی ایک اور نفسیاتی حد کو عبور کر لیا
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری کے رحجان میں اگست کے دوران اضافہ
-
شان فوڈز کا سمرائز کیساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کا اعلان
-
2024ء کی پہلی ششماہی کے دوران بینکاری شعبے کی کارکردگی اطمینان بخش رہی،اسٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس نے 81 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر لیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے اضافہ
-
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت ،فارمی انڈوں کے نرخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.