آفریدی پر ریٹائرمنٹ کیلئے کوئی دباو نہیں،ان پر مکمل اعتماد ہے ، شہریار خان
ہفتہ 19 مارچ 2016 15:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ آفریدی پر ریٹائرمنٹ کیلئے کوئی دباو نہیں اور ان کی کپتانی پر مکمل اعتماد ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے تاہم انہوں نے ریٹائرمنٹ کی بجائے اپنا بیان واپس لے لیا جس پر شہریار خان نے کہا تھا کہ آفریدی کو کپتان ہی ورلڈ ٹی 20 کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی شرط پر بنایا گیا تھا۔
آفریدی اور قومی ٹیم سے نالاں رہنے والے شہریار خان نے پاک بھارت میچ سے پہلے کپتان شاہد آفریدی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفریدی پر ریٹائرمنٹ کیلئے کوئی دباو نہیں اور ان کی کپتانی پر مکمل اعتماد ہے امید اور دعاہے کہ آج کے میچ میں پاکستان ہی جیتے۔(جاری ہے)
قومی ٹیم کی سکیورٹی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو سکیورٹی دینا بھارت کی ذمہ داری ہے بھارتی وزیرداخلہ اوردیگرکی یقین دہانی پرٹیم بھارت بھیجی اور بھارتی حکومت کارویہ تسلی بخش ہے۔
شہریار خان کا کہنا تھا کہ شاہدآفریدی کے بیان کو غلط طورپرلیا گیا اس کی مکمل حمایت کرتاہوں، شاہد آفریدی کابیان کوئی بڑا معاملہ نہیں اس لیے نوٹس نہیں لیابھارت میں لوگوں سے بہت عزت اورپیارملا، بھارت آمدپرعوام نے ٹیم کابھرپوراستقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.