ٹنڈومحمدخان‘زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 23 ہو گئی ‘ مزید 18کی حالت غیر
منگل 22 مارچ 2016 12:24
ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء)ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے 23افراد ہلاک جبکہ 18کی حالت غیر ہوگئی‘زہریلی شراب سے ہلاک اور متاثر بیشتر افراد کا تعلق ہندو برادری سے ہے‘آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ‘رپورٹ طلب کر لی جبکہ متعلقہ ایس ایچ او معطل کر دیا گیا ہے ۔شراب پینے سے ہلاکتوں کا ایسا ہی واقعہ 1996ء میں حیدرآباد میں پیش آیا تھا‘54افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈو محمد خان میں زہریلی شراب پینے سے 23افراد ہلاک جبکہ 18کی حالت غیر ہوگئی۔ متاثرہ افراد سول اسپتال حیدرآباد سمیت مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔متاثرہ افراد کو فوری طور پر ٹنڈو محمد خان اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چار افراد دم توڑ گئے۔(جاری ہے)
دیگر افراد کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں سات افراد چل بسے۔ ڈاکٹرز کے مطابق متعدد افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
زہریلی شراب سے ہلاک اور متاثر ہونیوالے بیشتر افراد کا تعلق ہندو برادری سے بتایا جاتا ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ متعلقہ ایس ایچ او کو معطل بھی کردیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق شراب پینے سے ہلاکتوں کا ایسا ہی واقعہ 1996ء میں حیدرآباد میں پیش آیا تھا,جس میں 54افراد ہلاک ہوگئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.