چین میں نشے کی لعنت سے چھٹکارے کیلئے کنفیوشس کی بصیرت سے کام لینے کی حکمت عملی
منگل 22 مارچ 2016 16:22
جی نان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) مشرقی چین کے ایک صوبے کے حکام نشے کے عادی لوگوں کو نشے کی لعنت سے نجات دلانے میں مدد کیلئے کنفیوشس کے نظریات کو مستعار لیتے ہوئے نشے کی لت کے خاتمے کیلئے قدیم بصیرت سے کام کر رہے ہیں، صوبہ شنڈونگ نے حال ہی میں جی نان کے جڈونگ کمپلسری ڈیٹوآکسیفکیشن سنٹر میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ قائم کیا ہے، جی نان شنڈونگ کا دارالحکومت شہر ہے، اس طرح اس بارے میں گرما گرم بحث شروع ہو گئی ہے کہ قدیم چینی فلسفہ نشے کی لعنت کے جدید مسئلے کے علاج میں کس طرح مدد دے سکتا ہے۔
کنفیوشس ازم خاندانی مراسم ،فرزندانہ فرائض اور باہمی احترام کی وکالت کرتا ہے، جس کے بارے میں حکام کا خیال ہے کہ اس کا علاج کرانے والوں پر مثبت اخلاقی اثر پڑے گا۔(جاری ہے)
چائنہ کنفیوشس فاؤنڈیشن(سی سی ایف) جس نے انسٹیٹیوٹ کے قیام میں مدددی ہے کے سیکرٹری جنرل وانگ ڈاجیان نے کہا کہ کنفیوشس ازم نشے کی لت کو ختم کرنے اور ان کی روحانی دنیا کی بحالی میں نشے کے عادی افراد کے اعتماد کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
حکام کو امید ہے کہ یہ قدیم فلسفہ نشے کے عادی شخص کے غلط تصورات اور غیر مناسب طرز عمل کو تبدیل کرنے میں مدد دے گاتا کہ وہ نشے کی لت سے مکمل طور پر نجات حاصل کرسکے اور معاشرے کا فعال فرد بن سکے۔مائیکرو بلاک سینا ویائی بو پر ایک یوزر نے تبصرہ کیا کہ یہ بالکل تخلیقی ہے، میرے خیال میں کہ کنفیوشس ازم کا فلسفہ ان کو جذباتی طور پر متاثر کرنے میں بہتر ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.