ہیڈ کوچ وقار یونس نے بیٹنگ آرڈر کی شکایت کرنے والے عمراکمل کی کلاس لے ڈالی

منگل 22 مارچ 2016 23:02

ہیڈ کوچ وقار یونس نے بیٹنگ آرڈر کی شکایت کرنے والے عمراکمل کی کلاس لے ..

موہالی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22مارچ2016ء ) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے پریس کانفرنس کے دوران بیٹنگ آرڈر کی شکایت کرنے والے عمراکمل کی کلاس لے ڈالی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں وقار یونس نے طنزا کہا کہ ان بلے بازوں نے آج کیا کیا جو ٹاپ آرڈر میں بلے بازی نہ دیئے جانے کی شکایت کرتے ہیں ؟،ان کو تو آج اپنے جوہر دکھانے کا پوراموقع ملا تھا لیکن انہوں نے یہ موقع ضائع کردیا ۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی میں کسی بلے باز کا نمبر سیٹ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔