آم کے باغبانوں کو 10 سے 14دن کے وقفہ سے پھپھوندکش زہروں کا استعمال کریں،ماہرین

جمعرات 24 مارچ 2016 16:30

فیصل آباد۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مارچ۔2016ء )آم کے باغبانوں کو 10 سے 14دن کے وقفہ کے ساتھ باقاعدگی سے پھپھوندی کش زہروں کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ باغبان آم کے پھل کو کسی بھی قسم کے نقصان سے بچانے کیلئے کسی کوتاہی یاغفلت کامظاہرہ نہ کریں۔ ۔

(جاری ہے)

جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہاکہ باغبان آم کے باغات میں بٹور والے پھولوں کو خشک ہونے سے پہلے سبز حالت میں کاٹ کرتلف کردیں اور مکمل پھول آنے پر یوریاکھاد ایک کلو گرام فی پودا بھی ڈالیں ۔

انہوں نے کہاکہ پھل آنے پرآبپاشی کا وقفہ 20دن تک رکھا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان موسم کی کیفیت کے مطابق آبپاشی کے وقفہ میں کمی بیشی کرسکتے ہیں تاہم سفوفی پھپھوندی کے خلاف سپرے بروقت کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔