کیویزکو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرا نے کی کوشش کرینگے،مشرفی مرتضٰی

جمعہ 25 مارچ 2016 11:00

کیویزکو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہرا نے کی کوشش کرینگے،مشرفی مرتضٰی

کولکتہ ۔ 25 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مارچ۔2016ء) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر مشرفی مرتضٰینے کہا ہے کہ متواتر شکستوں کے باوجود حوصلے پست نہیں ہوئے، کیویز کو آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دینے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔ مشرفی مرتضٰی نے بھارت کے خلاف گروپ کے اپنے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس کے باوجود انہیں میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں میگا ایونٹ کے تیسرے میچ میں شکست پر بے حد مایوسی ہوئی کیونکہ ہمیں میچ کے ساتھ ساتھ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اب ہماری تمام تر توجہ آخری میچ پر مرکوز ہے اور اس میں کیویز کے خلاف فتح کیلئے ہم ٹیم پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کیویز ٹیم میگا ایونٹ میں اب تک کوئی میچ نہیں ہاری تاہم وہ آخری میچ میں کیویز کے خلاف بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔