قومی ٹیم ایک ہی صورت میں سیمی فائنل کھیلے سکے گی
جمعہ 25 مارچ 2016 12:07
موہالی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25مارچ2016ء ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان انتہائی اہم میچ آج موہالی میں کھیلا جائیگا، قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید برقرار رکھنے کے لیے لازماً کینگروز کو ہرانا ہوگا تاہم اس کے باوجود اگر مگر کی صورت برقرار رہے گی۔ پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن گراوٴنڈ،موہالی میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق میچ سہہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق موہالی میں آج درجہ حرارت 21 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور بارش کی بھی کوئی پیشگوئی نہیں جبکہ پچ کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں کیلئے سازگار قراردیا جارہا ہے۔قومی ٹیم کو سیمی فائنل کھیلنے کی امید برقرار رکھنے کیلئے آسٹریلیا کو لازماً شکست دینا ہوگی تاہم یہ بھی کافی نہیں ہوگا کیوں کہ بھارت ایونٹ میں اپنے 2 میچز پہلے ہی جیت چکا ہے، اگر بھارت نے آسٹریلیا کو اپنے آخری میچ میں شکست دی تو میزبان ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیگی جبکہ بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست اور گرین شرٹس کی آج میچ میں کامیابی اسے سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل کرسکتی ہے کیوں کہ گرین شرٹس کا رن ریٹ بھارت اور آسٹریلیا دونوں سے بہتر ہے ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.