امیتابھ بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں سنچری سکور کرتا دیکھنا چاہتے ہیں:کرس گیل
منگل 29 مارچ 2016 23:43
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔29مارچ2016ء ) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈری بھارتی اداکار امیتابھ بچن بھی انہیں بھارت کیخلاف ٹی ٹونٹی سیمی فائنل میں سنچری سکور کرتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 31مارچ کو شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوسرے سیمی فائنل مقابلے کے لیے ممبئی میں موجود ہیں جہاں ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین بلے باز کرس گیل نے میچ سے پہلے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن سے ان کے گھر پر ملاقات کی ۔
اس ملاقات کی تصویریں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے گیل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” کرس گیل مجھ سے ملنے گھر آئے ، مجھے علم نہیں تھا کہ وہ میرے مداح ہیں ، میں نے اپنی طرف سے انتہائی مہذب اور نرم خو ہوکر گفتگو کی،امیدہے کہ وہ میری اس گفتگو کا جواب بھارت کیخلاف میچ میں دیں گے ،ہاہا“۔(جاری ہے)
دوسری جانب کرس گیل نے بھی اپنی اور بگ بی کی تصویریں انسٹا گرام پر پوسٹ کرکے لکھا کہ ”امیتابھ کیا لیجنڈری اداکار ہیں ، مجھے بلانے اور میزبانی کا بہت شکریہ ، باس چاہتے ہیں کہ میں سیمی فائنل میں سنچری بناؤں تاہم بھارت جیتے ، میں سنچری سے زیادہ ویسٹ انڈیز کی جیت پسند کروں گا “ ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.