ڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے میں ہر حکمت عملی کو اپنانا ہو گا‘ بابر حیات تارڑ
بدھ 30 مارچ 2016 12:57
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) ڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے میں ہر حکمت عملی کو اپنانا ہو گا،تمام سرکاری محکمہ جات اپنے فرائض میں کوتاہی یا غفلت نہ آنے دیں،ٹاؤن میں واقع تمام سماجی ادارے بھی ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں،ٹاؤن انتظامیہ تمام یونین کونسلوں میں صفائی انتظامات کی سختی سے چیکنگ کرے ناقص انتظامات پر متعلقہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔
اس امر کا اظہار سیکر ٹری کو آپریٹو بابر حیات تارڑ نے ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن بھر میں ڈینگی لاروا ابھی تک کنٹرول میں ہے۔ مستقبل میں ڈینگی لاروا پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس پر عملی اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹاؤن بھر واقع تمام قبرستانوں میں صفائی کا عمل شروع کر دیا جائے۔
ٹائر پنکچر شاپس، ٹائر گوداموں،ہوٹلوں اور کاروبا ری عمارتوں کے تہہ خانوں کی چیکنگ شروع کریں جبکہ تعمیرہونے والی عمارات کی بھی سختی سے معائنہ کیا جائے اگر اس دوران کہیں سے بھی ڈینگی لاروا پایا جائے تو ما لکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات ڈینگی لاروے کے خاتمہ میں اپنے فرائض کی ادائیگی مین کو تاہی نہ برتیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.