بیول انٹرنیشنل ہسپتال میں ہرنیہ کا فری کیمپ یکم اپریل تک جاری رہے گا

بدھ 30 مارچ 2016 14:15

کلر سیداں۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء)بیول انٹرنیشنل ہسپتال میں ہرنیہ کا فری کیمپ یکم اپریل تک جاری رہے گا ۔تفصیلات کے مطابق بیول انٹرنیشنل ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر عتیق الرحمن لندن سے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ 28مارچ کو بیول انٹرنیشنل تشریف لائے اور ہرنیہ کے مریضوں کا فری آپریشن شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

کیمپ یکم ا پریل تک جاری رہے گا۔

کیمپ میں تحصیل گوجرخان،تحصیل کلرسیداں ،تحصیل کہوٹہ اور دیگر علاقوں سے ہرنیہ کے مریضوں کی بڑی تعداد نے بیول انٹرنیشنل ہسپتال میں اپنی انٹری کروائی ہے جن کا مکمل آپریشن کیا جارہاہے۔ بیول کے عوامی و سماجی حلقوں نے بیول انٹرنیشنل ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر عتیق الرحمن کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے اْنہیں خراج تحسین پیش کیا ہے